یوکرائن میں شاپنگ سینٹر پر روسی میزائل حملے میں 11 افراد ہلاک

مقامی علاقے کے گورنر نے مزید لاشوں کے ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے


ویب ڈیسک June 28, 2022
—فوٹو: الجزیرہ

ISLAMABAD: وسطی یوکرائن کے شہر میں واقع شاپنگ سینٹر پر روسی میزائل کے حملے میں 11 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سینیئر حکام نے بتایا کہ کریمینچوک نامی شہر میں واقع ایک شاپنگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پورے شاپنگ سینٹر کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس حوالے سے وسطی پولٹاوا ریجن کے گورنر ڈیمیٹرو لونن نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ شاپنگ سینٹر پر دو میزائل حملے ہوئے جس میں اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید لاشوں کے ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔



 

انہوں نے بتایا کہ یہ شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی ہے، قریب میں کوئی فوجی ہدف نہیں تھا جس پر روس نشانہ بنا سکتا ہو۔ دوسری جانب فائر فائٹرز اور فوجیوں کو دھات کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑوں کو ہٹاتے ہوئے دیکھا گیا جب وہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے تھے۔

علاقائی ریسکیو سروس کے سربراہ نے ٹیلی ویژن پر کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ملبے کے نیچے کتنے لوگ باقی رہ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں