انسداد پولیو مہم شروع 126 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
وزیر صحت نے مہم کا آغاز پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں بچوں کو قطرے پلا کر کیا
ملک بھرمیں انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی جب کہ پولی کلینک اسپتال اسلام آباد میں پولیو کی دوسری مہم کا آغاز وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے پولیو کا خاتمہ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے، ہم پوری قوت سے اس مرض کے خلاف کام جاری رکھے ہیں،حکومت کا عزم ہے کہ پاکستان کو پولیو فری ممالک میں شامل کیا جائے، اس مہم میں 68 اضلاع شامل ہیں جبکہ قدرتی عوامل میں کے پی اور بلوچستان میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہماری انٹرنیشنل ہیلتھ کے اداروں سے میٹنگ جاری ہے جبکہ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز بھی ہمارے ساتھ شامل ہیں۔