گلگت بلتستان 9 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش

محاصل 110 ارب 32 کروڑ، اخراجات کا تخمینہ 119ارب 32 کروڑ روپے ، وزیر خزانہ


محاصل 110 ارب 32 کروڑ، اخراجات کا تخمینہ 119ارب 32 کروڑ روپے، وزیر خزانہ۔ فوٹو: فائل

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس زیر صدرات ڈپٹی اسپیکر نذیر احمد ہوا جس میں سالانہ بجٹ صوبائی وزیر خزانہ جاوید منوا نے پیش کیا۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ 2022-2023 کا مجموعی محاصل 110 ارب 32 کروڑ 82 لاکھ 94 ہزار ہے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 119 ارب 32 کروڑ 82 لاکھ 94 ہزار لگایا گیا ہے جس میں 9 ارب روپے خسارے کا بجٹ بھی شامل ہے جو وفاقی حکومت فراہم کریگی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 61 ارب 44 کروڑ 6 لاکھ 40 ہزار روپے وفاقی گرانٹ کی مد میں 47 ارب ٹیکس محاصل سے حاصل شدہ رقم میں 22 کروڑ نان ٹیکس محاصل مالی سالی 2022-2023 کی مد میں 3 ارب 50 کروڑ اسی طرح ترقیاتی بجٹ میں 47 ارب 88 کروڑ 76 لاکھ 54 ہزار سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 17 ارب 96 کروڑ فارن ایکسچنج کمپونیٹ کیلئے 2 ارب پی ایس ڈی پی کی مد میں 18 ارب 50 کروڑ گزشتہ سال کی غیر خرچ شدہ رقم میں 8 ارب 24 کروڑ15 لاکھ97 ہزار مختلف پروجیکٹس کیلیے 1 ارب 18 کروڑ 60 لاکھ 57 ہزار۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ کی مد 39 ارب 81 کروڑ 19 لاکھ، سروس ڈیلیری کی مد میں 21 ارب 63 لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں