سندھ اسمبلی رات گئے اجلاس میں نئے مالی سال کا بجٹ منظور
بجٹ میں کٹوتی کے لیے جمع کرائی گئی پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی تحاریک عدم موجودگی کی بنا پر مسترد
BEIJING:
سندھ اسمبلی اجلاس میں رات گئے مالی سال 2022-23 کے 1713 ارب روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔
بجٹ منظوری کے وقت ایوان میں اپوزیشن ارکان میں سوائے ایم کیوایم کے کوئی بھی رکن اپوزیشن بینچوں پر نہیں تھا۔ بجٹ میں کٹوتی کے لیے جمع کرائی گئی تحریک انصاف اور جی ڈی اے کی تمام تحاریک ان کی ایوان میں عدم موجودگی پر مسترد کردی گئیں۔
قبل ازیں اجلاس 11 بجکر 55 منٹ پر 10 منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا اور دوبارہ رات 12 بجکر 8 منٹ پر شروع ہوا اور صرف 15 منٹ کی کارروائی میں ایوان نے بجٹ کی منظوری دے دی۔