خواجہ سرا کو گن پوائنٹ پر اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا

واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا


ویب ڈیسک June 28, 2022
خواجہ سرا کو گن پوائنٹ پر اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا فوٹو : فائل

ساہیوال کے قریب نواحی گاؤں میں خواجہ سرا کو دو لڑکوں نے گن پوائٹ پر مبینہ اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بناڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ سرا نے ایف آئی آر درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کار ڈرائیور سعید خواجہ سرا عامر کشش کو فنکشن میں لے جانے کی بجائے نواحی گاؤں کے ایک مکان میں لے گیا جہاں دو لڑکوں نے اسے گن پوائٹ پر مبینہ اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

فرید ٹاؤن پولیس کے مطابق زیادتی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں تاہم واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے جھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں