شام میں امریکی فورسز کا حملہ القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک

امریکی فورسز نے موٹر سائیکل سوار شخص کو2 راکٹوں سے نشانہ بنایا

امریکی سینڑل کمانڈ نے حملے میں سینئر القاعدہ لیڈرکی موت کی تصدیق کردی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
شام میں امریکی فورسز کے حملے میں القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک ہوگیا۔


امریکی سینڑل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی فورسز نے شام کے شہر ادلب میں القاعدہ کے سینئر رہنما ابو حمزہ ال یمنی کو نشانہ بنایا۔حملے کے وقت ابو حمزہ موٹرسائیکل پراکیلا سفرکررہا تھا۔

شامی محکمہ شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ ادلب میں آدھی رات سے قبل موٹر سائیکل سوار پردو راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوارہلاک ہوگیا۔ موٹرسائیکل سوار کی لاش کو ادلب کے فورنزک ڈپارٹمنٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story