اسلام آباد میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضے سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اے این ایف نے چھاپہ مار کر منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق اے این ایف راولپنڈی نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر چونگی نمبر 26 کے بس اسٹاپ کے قریب چھاپہ مارا اور ایک خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کرکے انکے قبضے سے 5 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔
ملزمان میں پشاور کے رہائشی حنین خالق، حسنین خالق اور گلشن بی بی نامی خاتون شامل ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔