کنگنا رناوت رواں ہفتےعدالت میں کیوں پیش ہوں گی

اداکارہ 4 جولائی کو عدالت میں پیش ہوں گی


ویب ڈیسک June 28, 2022
بعدکنگنا رناوت نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ معروف گیت نگار کا تعلق بالی ووڈ کے "خودکش گینگ" سے ہے(فائل فوٹو)

کنگنا رناوت جاوید اختر ہتک عزت کیس میں 4 جولائی کو ممبئی کی عدالت میں پیش ہوں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے حال ہی میں اندھیری مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے اپنے خلاف جاوید اختر کی درخواست کی سماعت میں حاضری سے استثنیٰ مانگا تھا۔ جس کے بعداختر کے وکیل جے بھردواج نے زور دیا کہ بالی ووڈ اداکارہ کے خلاف متعدد مواقع پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے۔

تاہم گزشتہ سماعت کے دوران اداکارہ کی جانب سے ان کے وکیل رضوان صدیقی پیش ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ اداکارہ 4 جولائی کو عدالت میں پیش ہوں گی۔ رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جب مجسٹریٹ ان کا بیان ریکارڈ کریں تو کوئی میڈیا نمائندہ موجود نہ ہو۔

یاد رہے کہ مذکورہ کیس 2020 کا ہے جون میں سوشانت سنگھ راجپوت کی بے وقت موت کے بعدکنگنا رناوت نے مبینہ طور پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ معروف گیت نگار کا تعلق بالی ووڈ کے "خودکش گینگ" سے ہے جس نےسشانت جیسے کئی اداکاروں کو اپنی زندگی ختم کرنے پر مجبور کیا تاہم اداکارہ کے اس متنازعہ بیان کے فوراً بعد جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف مجسٹریٹ کورٹ میں ہتک عزت کی شکایت درج کروا دی تھی۔

جبکہ کنگنا نے بھی جاوید اختر کے خلاف بھتہ خوری کی نئی شکایت درج کرائی ہے جس کی سماعت عدالت اداکارہ کے عدالت میں پیش ہونے اور اپنا بیان دینے کے بعد ہی کرے گی۔

واضح رہے کہ جاوید اختر ہتک عزت کیس کی سماعت اب 4 جولائی کو شام 4 بجے ہوگی جس میں کنگنا پیش ہوں گی اور عدالتی کارروائی کا سامنا کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں