وزیر اعظم نواز شریف کی رواں ماہ کے آخر میں اوباما سے ملاقات متوقع
وزیر اعظم رواں ماہ کے اواخر میں متوقع طور پر باراک اوباما سے ہالینڈ کے تاریخی شہر ’’ہیگ‘‘ میں ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم میاں نواز شریف رواں ماہ کے اواخر میں متوقع طور پر امریکی صدر باراک اوباما سے ہالینڈ کے تاریخی شہر ''ہیگ'' میں ملاقات کریں گے جس میں افغانستان سے سال 2014ء کے اختتام تک نیٹو افواج کے انخلاء کے علاوہ دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس وقت پاکستانی اور امریکی حکام نواز، اوبامہ ملاقات کے انعقاد پر بات چیت اور روابط میں مصروف ہیں، دونوں لیڈر لگ بھگ 58 عالمی رہنمائوں سمیت اس ماہ کی 24 اور 25 تاریخ کو ہیگ میں ہونے والی ''عالمی جوہری سلامتی'' کے موضوع پر تیسری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔