امریکا میں تیزرفتار ٹرین اور ٹرک میں تصادم3 ہلاک اور50 زخمی

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا

امریکی ٹرین حادثے میں درجن سے زائد کی حالت تشویشناک ہے، فوٹو: ٹوئٹر

امریکا میں لاس اینجلس سے شکاگو جانے والی تیز رفتار ٹرین کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میزوری میں خوفناک ٹرین حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثہ تیز رفتار ٹرین کے کراسنگ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ ٹرین میں 250 مسافر موجود تھے، تصادم اتنا خطرناک تھا کہ 8 بوگیاں الٹ گئیں۔ ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو پہلے ایک اسکول میں منتقل کیا جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔


شدید زخمی ہونے والے مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

 
Load Next Story