وزیر اعظم کی جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ مہم کی رجسٹریشن کا آغاز

مہم کا حصہ بننے کے خواہشمند رضاکار 1166 پر کال کرکے خود کر رجسٹر کروائیں


ویب ڈیسک June 28, 2022
(فائل فوٹو)

KABUL: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ مہم کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

سربراہ وزیراعظم اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کے مطابق مہم کا حصہ بننے کے خواہشمند رضاکار 1166 پر کال کرکے خود کر رجسٹر کروائیں جبکہ ایسے افراد جو پہلے سے سی آر پی میں پیشہ ورانہ تربیت یافتہ ہیں، وہ رضاکاروں کی تربیت کے لیے رجسٹریشن کروائیں۔



سلمان صوبی کے مطابق مہم کا حصہ بنیں، تربیت حاصل کریں، 10 مزید لوگوں کو بنیادی سی آر پی کی ٹریننگ دیں اور انعام حاصل کریں، ٹریننگ کی رجسٹریشن کے لیے عمر کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے افراد اہل ہوں گے۔

سربراہ وزیراعظم اسٹریٹجک ریفارمز کے مطابق ٹریننگ کے لیے نوجوان، خواتین، بچے اور بڑی عمر کے افراد بھی رجسٹریشن کروائیں، ایمرجنسی صورتحال میں بروقت سی آر پی سے آپ کسی انسان کی جان بچا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں