روس نے جوبائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی سمیت 25 امریکیوں پر پابندی عائد کردی

یہ پابندیاں امریکا کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کے جواب میں عائد کی گئی ہیں، روس


ویب ڈیسک June 28, 2022
امریکا نے بھی روس پر کئی پابندیاں عائد کی تھیں، فوٹو: فائل

MADRID: روس نے امریکی خاتون اوّل جل بائیڈن اور ان کی بیٹی سمیت 25 امریکیوں پر سفری پابندی عائد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے امریکا کی سیاسی شخصیات اور تاجروں کے خلاف پابندیوں میں مسلسل توسیع کو جاری رکھتے ہوئے مزید 25 امریکیوں پر پابندی عائد کردی۔

جن امریکی شخصیات کو اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اُن میں صدر جوبائیڈن کی اہلیہ اور بیٹی بھی شامل ہیں۔

اسٹاپ لسٹ میں امریکی سینیٹرز سوسن کولنز، میک کونل، چارلس گراسلی اور کرسٹن گلیبرانڈ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پروفیسرز، محققین اور حکومتی حکام بھی شامل ہیں۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکا کی جانب سے صدر پوٹن اور روس پر مسلسل پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ یورپی یونین سمیت مغربی ممالک نے بھی تجارتی اور اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔

روس نے ان پابندیوں کے جواب میں سخت ردعمل اپناتے ہوئے جوابی پابندیاں عائد کی ہے اور یوکرین پر مسلسل حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں