افغان ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ

مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظور


ویب ڈیسک June 28, 2022
(فوٹو: فائل) افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب کا کہنا ہے کہ کابینہ نے افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اونگزیب نے کہا کہ افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل پر ویز ادینے کا فیصلہ کیا، جس سے وسطی ایشیا افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 کی منظوری بھی دی ہے جبکہ مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظور کرلیا ہے، جس میں ورک ویزا کیٹگری میں سمیت دیگر کیٹگریز کو شامل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ا ی سی پی) کی رجسٹریشن کی شرط ختم کردی ہے، اسی طرح نادرا کو آن لائن سسٹم کی تبدیلیوں کیلئے اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب کابینہ نے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |