پولیس کو ٹک ٹاکر ڈولی کو پروٹوکول دینا مہنگا پڑ گیا

راشد نامی پولیس اہلکار نے اپنے تین دوستوں کو پولیس کی وردی پہنا رکھی تھی


ویب ڈیسک June 28, 2022
سی پی او نے ایس پی سٹی کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے(فائل فوٹو)

ٹک ٹاکر ڈولی کو پروٹوکول دینے پر کانسٹیبل اور پولیس رضاکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاکر ڈولی اپنے ساتھیوں کےہمراہ گوجرانوالا میں ایک پان شاپ کی افتتاحی تقریب میں پہنچیں جہاں پولیس کی وردی میں ملبوس نوجوان ٹک ٹاکر کو پروٹوکول دیتے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کانسٹیبل نے مقامی لوگوں کو وردیاں پہنا کر ڈولی کو پروٹوکول دیا جس پر سی پی او گوجرانوالہ رائے اعجاز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک کانسٹیبل اورتین رضاکاروں کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ راشد نامی پولیس اہلکار نے اپنے تین دوستوں کو پولیس کی وردی پہنا رکھی تھی، سی پی او گوجرانوالہ رائے اعجاز نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی پی او نے ایس پی سٹی کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں