جاپان کا اسکالرشپ کے لیے پاکستان کو 23 لاکھ ڈالر امداد دینے کا معاہدہ
جاپان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پاکستان کے افسران کو اسکالرشپ فراہم کی جائے گی
جاپان انسانی وسائل کی ترقی کے لیے اسکالرشپ منصوبہ کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 23 لاکھ امریکی ڈالرکی امداد فراہم کرے گا جس کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے۔
وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان کے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے اسکالرشپ کے منصوبہ کے تحت جاپانی گرانٹ ایڈ کے لیے وزارت اقتصادی امور میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے تحت حکومت جاپان "مالی سال 2022 کے لیے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اسکالرشپ کے پروجیکٹ" کے لیے حکومت پاکستان کو 313 ملین جاپانی ین یعنی تقریباً23 لاکھ امریکی ڈالرکی امداد فراہم کرے گی۔
جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے چیف نمائندے یسو میتسو کینو شیتا اور وزارت اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری عادل اکبر خان نے منصوبے پرعملدرآمدکی تفصیلات سے متعلق ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
حکومت جاپان اس اسکالرشپ کے ذریعے جاپان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پاکستان کے وفاقی افسران کو دو سال کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام کے لیے 17 اور ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے تین سال کے لیے 1 اسکالرشپ فراہم کرے گی۔
یہ پروگرام پہلی بار پاکستان میں 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک جے ڈی ایس فیلو کے چار بیچوں نے اس اسکالرشپ سے استفادہ کیاہے۔
جے ڈی ایس کا بنیادی مقصد حکومت پاکستان کی انتظامی استعدادکو مضبوط کرنا ہے تاکہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی تشکیل اور عملدرآمدمیں شامل قابل سرکاری افسران کو ماسٹر اور ڈاکٹر آف فلسفہ کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔