بھارت میں ہیلی کاپٹر کی سمندر پر ہنگامی لینڈنگ 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی

5 میں سے 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک June 28, 2022
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

بھارت کی کمپنی آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن کا ہیلی کاپٹر ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے 9 افراد کو لے جانے والے ایک آئل کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ہیلی کاپٹر کو ممبئی کے ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ ہیلی کاپٹر سمندر کے پانی میں کچھ دیر تک تیرتا بھی رہا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

تاحال ہنگامی لینڈنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو کسی تکنیکی خرابی کے باعث فلوٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم یہ لینڈنگ محفوظ نہ بن سکی۔

ہیلی کاپٹر میں کمپنی کے 6 ملازمین موجود تھے۔ او این جی سی کے پاس بحیرہ عرب میں تیل کی کئی تنصیبات ہیں جو سمندری تہہ کے نیچے موجود ذخائر سے تیل اور گیس پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں