امریکی شہری نے سینڈوچ میں مایونیز زیادہ ہونے پر ریسٹورنٹ ملازم کو قتل کردیا
حادثے کے وقت مقتولہ کا پانچ سالہ بیٹا بھی ریسٹورنٹ بھی موجود تھا
WASHINGTON:
امریکی شہری نے سینڈوچ میں مائیونیز زیادہ ڈالنے پر ریسٹورنٹ ملازم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جیارجیا کے شہر اٹلانٹا میں واقع معروف فاسٹ فوڈ چین کی ایک برانچ میں گاہک نے معمولی غلطی پر طیش میں آکر ریسٹورنٹ ملازمین پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خاتون ملازم زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
26 سالہ مقتولہ اور 24 سالہ زخمی خاتون ورکرز نے تقریباً ایک ماہ قبل ہی ریسٹورنٹ میں کام کا آغاز کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مقتولہ کا پانچ سالہ بیٹا بھی ریسٹورنٹ بھی موجود تھا۔