کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے امن و امان کی صورت حال خراب ہو رہی ہے وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ کی صوبائی وزیرتوانائی کو بجلی بحران ختم کرنے کے لیے کے الیکٹرک سے بات کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ (فوٹو فائل)

BEIJING:
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی طویل لوڈشیڈنگ کیوجہ سے شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ کو ہدایت کی ہے کہ کراچی میں بجلی کے بڑھتے بحران پر قابو پانے کیلئے کے الیکٹرک سے بات کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنے سسٹم کو درست کرے، عوام کتنی تکلیف برداشت کرے، کمپنی کراچی میں بجلی کے بحران کو فوری ٹھیک کرے اور شہریوں کو شدید گرمی میں ریلیف فراہم کرے۔


مزید پڑھیں: کراچی میں لوڈشیڈنگ کیخلاف جگہ جگہ احتجاج، ماڑی پور میں خاتون جاں بحق

وزیرتوانائی سندھ امتیازشیخ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے پاس فرنس آٸل خریدنے کی رقم نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی میں پانی بحران پیدا ہوگیا

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک ہنگامی بنیادوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔ امتیاز شیخ نے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے کے الیکٹرک کے بقایا جات کی اداٸیگی کی اپیل کی ہے۔
Load Next Story