چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ججز کی تقرریوں کا فیصلہ نہ ہوسکا
چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس پانچ گھنٹے تک جاری رہا
ISLAMABAD:
چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے پانچ گھنٹے طویل اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تقرریوں کے فیصلے پر اتفاق نہ ہوسکا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت سپریم کورٹ میں ہونے والا جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں سندھ ہائیکورٹ میں 7 ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا البتہ جوڈیشل کمیشن اس معاملے پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا جس پر تعیناتی کے معاملے کو فی الحال مؤخر کردیا گیا۔
اجلاس میں ویڈیو لنک ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جوڈیشل کمیشن کے رکن قاضی فائز عیسیٰ نے اسپین سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
علاوہ ازیں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف بھی لاہور سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شامل ہوئے۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم بارے بھی مشاورت بھی کی گئی۔