سانحہ فیکٹری متاثرین کوتنہا نہیں چھوڑا جائے گا رابطہ کمیٹی

ڈاکٹر فاروق ستاراوردیگرارکان نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔


ویب ڈیسک September 13, 2012
ڈاکٹر فاروق ستاراوردیگرارکان نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔ فوٹو : فائل

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے آتشزدگی کا شکار ہونے والی گارمنٹس فیکٹری کے شہدا کی یاد میں جائے حادثہ پرشمعیں روشن کیں اورگلدستے رکھے۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جاں بحق افراد کے لواحقین اورزخمیوں کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کیں اور یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ خاندانوں کوتنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستاراوردیگرارکان نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔ اس موقعے پرڈاکٹرصغیر احمد، واسع جلیل، وفاقی وزیربابرخان غوری، شعیب بخاری اورپارٹی کے دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں