افغانستان بم دھماکے میں ضلعی گورنر محافظ سمیت ہلاک

جلال آباد میں نزیان کے گورنر جارہے تھے کہ گاڑی میں لگا بم پھٹ گیا، 5 راہگیر زخمی


News Agencies/AFP March 09, 2014
جلال آباد میں نزیان کے گورنر جارہے تھے کہ گاڑی میں لگا بم پھٹ گیا، 5 راہگیر زخمی۔فوٹو:اے ایف پی

افغانستان میں مقناطیسی کاربم دھماکے میں صوبہ ننگرہارکے ضلع نزیان کے گورنر نور آغا کامران ایک باڈی گارڈسمیت ہلاک ہوگئے۔

ہفتے کوصبح 9بجے جلال آبادمیں صوبہ ننگرہارکے ضلع نزیان کے گورنرکار میں جارہے تھے کہ گاڑی سے منسلک بم پھٹ گیا۔ حادثے میں 5راہگیر زخمی بھی ہوئے۔ ادھریورپی یونین نے اگلے ماہ صدارتی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے مبصرین افغانستان بھیجنے کافیصلہ کرلیا۔ یورپی یونین فارن پالیسی کی سربراہ کیتھر ین ایشٹن نے کہاہے کہ افغانستان کی تاریخ میںپہلی مرتبہ جمہوری اندازمیں اقتدارکی پرامن منتقلی ہوگی۔ موجودہ صدر حامدکرزئی ملکی قوانین کے تحت تیسری مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ نہیںلے سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں