جاپان پاکستان کو 23 لاکھ ڈالرامداد دے گا معاہدہ طے

افسران کوماسٹرڈگری کیلیے17اورڈاکٹریٹ کیلیے 1سکالرشپ ملے گی،وفاقی وزارت


Numainda Express June 29, 2022
افسران کوماسٹرڈگری کیلیے17اورڈاکٹریٹ کیلیے 1سکالرشپ ملے گی،وفاقی وزارت۔ فوٹو: فائل

جاپان حکومت انسانی وسائل کی ترقی کیلیے اسکالرشپ کے منصوبے کیلیے پاکستان کومجموعی طورپر23 لاکھ امریکی ڈالرکی امدادفراہم کرے گی جس کیلیے پاکستان اورجاپان کے درمیان معاہدہ طے پاگیاہے۔

وزارت اقتصادی امورکے مطابق معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن اسداحیاالدین جبکہ جاپان کی جانب سے جاپان کے سفارت خانے کے ناظم الامورایشی کینسوکے نے دستخط کیے۔ اس اسکالرشپ کے ذریعے حکومت جاپان،جاپان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں وفاقی حکومت پاکستان کے افسران کودوسال کیلئے ماسٹرڈگری پروگرام کیلئے17اورڈاکٹریٹ پروگرام کیلئے 3 سال کیلئے1سکالرشپ فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں