کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی54 افرادہلاک
قیدیوں نے بستروں کو آگ لگائی جس کے بعد خطرناک صورتحال پیدا ہوئی، جیل حکام
کولمبیا کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 54 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے شہر ٹولوا کی جیل میں ہنگامہ آرائی میں 54 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔
کولمبیا کے محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ رات میں قیدیوں نے اپنے بستروں کو آگ لگا دی جس نے خطرناک شکل اختیارکرلی اوریہ صورتحال پیدا ہوئی۔ہنگامہ آرائی کے وقت جیل میں 1200 سے زائد قیدی موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ قیدیوں نے جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں یا جیل کے اندر کی جانے والی کسی سرگرمی کوچھپانے کے لئے بستروں کو آگ لگائی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد پتا چلے گا کہ ہلاک ہونے والوں کتنی قیدی اورجیل کے عملے کے کتنے افراد شامل ہیں۔