سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج  دیکھا جائے گا

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے

ذوالحج کا چاند نظرآنے کے بعد حج اورعیدالاضحیٰ کے دن کا تعین ہوتا ہے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج دیکھا جائے گا۔


عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند آج دیکھا جائے گا جس کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج ذوالحج کا چاند دیکھیں اگر چاند نظر آجائے تواپنی قریبی کورٹ میں جاکر گواہی ریکارڈ کرائیں۔

چاند نظر آنے کے بعد حج کی تاریخ اورعیدالاضحیٰ کے دن اورتاریخ کا تعین ہوتا ہے۔ عیدالاضحیٰ ذوالحج کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔ ذوالحج اسلامی کلینڈر کا آخری مہینہ ہوتا ہے۔
Load Next Story