سندھ حکومت کا کنور نوید جمیل کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر کنور نوید جمیل کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی، نجی اسپتال کو خط


ویب ڈیسک June 29, 2022
محکمہ صحت کا نجی اسپتال کو تمام اخراجات ادا کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: سندھ حکومت نے رکن صوبائی اسمبلی اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل کا علاج سرکاری خرچے پر کرانے کا اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت کے محکمہ صحت کا شہر کے بڑے نجی اسپتال کو تمام اخراجات ادا کرنے کے حوالے سے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر کنور نوید جمیل کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی۔

یا درہے کہ کنور نوید جمیل برین ہیمبرج کی وجہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |