جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی شیخ رشید

سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے، سابق وزیر داخلہ


ویب ڈیسک June 29, 2022
فوٹو:فائل

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید نے کہا کہ ملک ابھی تک آئی ایم ایف کے حکم نامے اور گرے لسٹ سے نہیں نکلا، سپر ٹیکس بھی غریبوں پر منتقل ہوگیا ہے جبکہ لوگ گھریلو سامان بیچ رہے ہیں اور بچوں کو اسکول سے اٹھا رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی ماری عوام کو سڑکوں پر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں