کراچی میں مہنگا دودھ بیچنے پر متعدد ڈیری فارمرز گرفتار
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے دودھ سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔
اسی تناظر میں پولیس نے رات گئے کارروائی کے دوران سکھن سے متعدد ڈیری فارمرز کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ۔