پاکستان کو دہشت گردی کا جواب دہشت گردی سے نہیں دے سکتے اس سے نمٹنا ہوگا بھارتی سیکریٹری خارجہ

پاکستان کے حوالے سے ہم حکومتی سطح پرایک پیج پرہیں۔سجاتا سنگھ کی صحافیوں سے گفتگو

پاکستان کے حوالے سے ہم حکومتی سطح پر ایک پیج پر ہیں،صحافیوں سے گفتگو:فوٹو:فائل

بھارت کی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حوالے سے سنگین تحفظات ہیں، ہم دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے نہیں دے سکتے، اس سے بہتراندازمیں نمٹنے کی ضرورت ہے۔


انہوں نے خواتین کے عالمی دن پرایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہمیں پاکستان کیساتھ ہرممکن طریقے سے بہتراندازمیں نمٹناہے ، ہمیں اعتدال پسندی، احسان اوراستحکام کیلئے ایک قوت کے طور پر دیکھا جاتا ہے، یہ ہمارے لئے بہت بڑااثاثہ ہے جسے ہمیں کبھی نہیں کھوناچاہیے۔ایک سوال پرانہوں نے کہا پاکستان کے حوالے سے ہم حکومتی سطح پرایک پیج پرہیں۔
Load Next Story