سودی معیشت کی وجہ سے ملک جل رہا ہے سراج الحق

حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے معیشت کا سقوط ہو چکا، امیر جماعت اسلامی پاکستان


ویب ڈیسک June 29, 2022
حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے معیشت کا سقوط ہو چکا، امیر جماعت اسلامی پاکستان فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی معیشت کی وجہ سے ملک جل رہا ہے۔

سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی، کرپشن، سودی معیشت کی وجہ سے ملک جل رہا ہے، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے معیشت کا سقوط ہو چکا، ملک میں کرپشن کے خاتمہ کا ایجنڈا سرے سے ہی موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک اور نجی بینکوں نے سود کیخلاف شرعی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا

سراج الحق کا کہنا تھا کہ تینوں بڑی سیاسی جماعتیں معاشی و سیاسی بحران کی ذمہ دار ہیں، تباہی پھیلا کر بھی حکمران جماعتیں سنجیدگی کا راستہ اپنانے سے گریزاں ہیں، ٹرین مارچ کی عوامی پذیرائی قابل تحسین ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں