نیمار نے پیرس سینٹ جرمین کلب کو خیرباد کہنے کا عندیہ دیدیا
گزشتہ سیزن میں نیمار محض کلب کیلئے 28 میچز میں 13 گولز اسکور کرسکے تھے
برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر نے پیرس سینٹ جرمین کلب کو خیرباد کہنے کا عندیہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر نیمار اور پیرس سینٹ جرمین کلب کی انتظامیہ کے درمیان معملات خراب ہوگئے ہیں جس کے بعد یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ فٹبالر جلد کلب کو خیرباد کہہ دیں گے۔
پیرس سینٹ جرمین کلب نے نیمار اگست 2017 میں دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر کی حثیت سے ریکارڈ 222 ملین یورو کے عوض سائن کیا تھا تاہم وہ اس عرصے کے دوران پی ایس جی کو ٹائٹل دلوانے میں ناکام رہے۔
رپورٹس کے مطابق کلب کی جانب سے حوصلہ افزائی نہ ملنے کے بعد نیمار اب کلب چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ اس سیزن میں کلب انکی جگہ کسی اور کھلاڑی کو کلب میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: نیمار کا پی ایس جی میں ڈیبیو تاخیر کا شکار، 10ہزار شرٹس فروخت
قبل ازیں پی ایس جی کے صدر ناصر الخیلفی نے حال ہی میں گزشتہ سیزن میں ٹیم کی خامیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کیا تھا کہ نیمار اب 2022-23 میں کلب کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔
گزشتہ سال نیمار نے پی ایس جی کے لیے 28 میچز کھیلے تھے تاہم وہ محض 13 گولز کرنے میں کامیاب ہوسکے تھے، چیمپئنز لیگ کے راؤنڈ آف 16 میں ریال میڈرڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پیرس سینٹ جرمین کلب ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔