دنیا کا سب سے پُر کشش مرد کون ہے
بی ٹی ایس گلوکار کِم نے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر جگہ بنا لی
RAWALPINDI:
بی ٹی ایس گلوکار کِم نے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر جگہ بنا لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے مشہورِ زمانہ پاپ بینڈ 'بی ٹی ایس ' کے گلوکار کِم نےسائنسی طور پر دنیا کے سب سے زیادہ خوبصورت چہرے قرار پانے والے رابرٹ پیٹنسن اور ریتک روشن جیسے خوبرو اداکاروں کو شکست دے کر دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
بی ٹی ایس آرمی کے کِم عرف وی کو 2022 کا سب سے خوبصورت سائنسی چہرہ قرار دے دیا گیا، اس سے قبل برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن نے یہ تاج اپنے نام کیا تھا۔
کِم خوبصورتی کی سائنسی پیمائش کے حساب سے اس زمین پر سب سے پرکشش انسان ہیں، گلوکار کی خوبصورتی کا اندازہ قدیم یونانی حساب کے طریقہ کار، بیوٹی فائی کا گولڈن ریشیو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا جسے تاریخی طور پر جسمانی کمال کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 2022 کے دس پُرکشش ترین چہروں کی فہرست میں کم کے بعد دوسرے نمبر پر پال رووڈ، تیسرے نمبر پر رابرٹ پیٹنسن جبکہ چوتھے نمبر پر بھارتی اداکار رتیک روشن کا نام شامل ہے۔