شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اسکا ساتھی گرفتار

ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے، پولیس

ملزمہ نے ساتھی کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کیا، پولیس۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

RIO:
تھانہ مری پولیس نے چند روز قبل قتل ہونے والے شخص کے قتل میں ملوث اسکی بیوی اور ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی شیمہ نے اپنے آشنا زید رحمان کے ساتھ ملکر اپنے شوہر عامر کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں چند روز قبل تھانہ مری میں درج کیا گیا تھا۔


ملزمہ شیمہ مقتول عامر کی اہلیہ تھی جس نے طلاق لی تھی، ملزمہ نے مقتول عامر کو جھانسہ دے کر بلوایا اور آشنا کے ساتھ ملکر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے، جنہیں مری پولیس نے جدید سائنٹیفک ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

ایس پی کوہسار حیدر علی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لیے اہم ہے۔
Load Next Story