5 سے 11 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ

بڑے شہروں میں اومیکرون بڑھ رہا ہے، خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، بڑے سانحے سے بچنے کے لیے احتیاط کرنا ہوگی


ویب ڈیسک June 29, 2022
جن بچوں کی عمر 12 سال سے کم ہے، وہ ویکسین سے رہ جاتے ہیں، وزیر صحت

WASHINGTON: ملک میں کورونا کے مثبت کیسز میں اضافے کے تناظر میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ایک سے دو ماہ میں 5 سے 11 سال کے بچوں کی بھی ویکسی نیشن بھی شروع کردی جائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن بچوں کی عمر 12 سال سے کم ہے، وہ ویکسین سے رہ جاتے ہیں، اس کے اب انتظامات کر لیے ہیں۔ این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر کورونا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، اس حوالے سے ہفتہ پندرہ دن میں صورتحال میں تبدیلیاں بھی آئی ہیں۔ وزیراعظم نے آج خود بھی این سی او سی اجلاس کی صدارت کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں تھوڑا سا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ کورونا کے ویرینٹ اومیکرون کا بڑے شہروں میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ہمیں خوفزدہ ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں، لیکن احتیاط لازمی کی جانی چاہیے تاکہ معمولی اضافہ بڑے سانحے میں تبدیل نہ ہوجائے۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، ریلوے میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا جا چکا ہے، شہری سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سینی ٹائزر کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اجتماعات کے دن قریب آرہے ہیں، ان دنوں میں کورونا بڑھنے کے امکانات موجود ہیں۔

کورونا کے اعداد شمار بتاتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ 3.5 فیصد تک جاچکا ہے۔ اب ٹیسٹ زیادہ کیے جائیں گے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے۔ ٹیسٹ صرف ان لوگوں کے کیے جاتے ہیں جن میں علامات پائی جاتی ہیں۔ کم ٹیسٹ ہونے سے مثبت کیسز زیادہ رپورٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 85 فی صد قوم ویکسین لگوا چکی ہے۔ بوسٹر مہم کا آغاز ہو چکا ہے جو یومیہ 10 لاکھ تک لگائی جا رہی ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ایک سے دو ماہ میں 5 سال سے 11 سال کے بچوں کی بھی ویکسی نیشن شروع ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں