’’ڈراپ اِن پچز ناگزیر ہیں تنقید کے باوجود لگ کررہیں گی‘‘

جولائی کے وسط میں آسٹریلیا سے مٹی پاکستان پہنچ جائے گی، چیئرمین پی سی بی


ویب ڈیسک June 29, 2022
(فوٹو: اسکرین شارٹ) جولائی کے وسط میں آسٹریلیا سے مٹی پاکستان پہنچ جائے گی، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ''ڈراپ اِن پچز ملک کیلئے ناگزیر ہیں، سابق کرکٹرز کی تنقید کے باوجود لگ کررہیں گی''۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈراپ اِن پچز کے لیے جولائی میں آسٹریلیا سے لوگ آہے ہیں اور مٹی بھی رواں جولائی کے وسط تک پہنچ جائے گی، پاکستان میں بنی پچز فاسٹ بولرز کے موافق نہیں اس لیے یہاں کی پچز پر بالز کو زیادہ طاقت کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈراپ اِن پچز کا واحد مقصد آئی سی سی ایونٹس میں اچھی تیاری کے ساتھ جانا ہے تاکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں، سن 1992 میں پاکستان واحد ٹیم تھی جس نے آسٹریلیا میں سب سے پہلے ٹریننگ کا آغاز کیا اور فاتح بنے۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد اور فاسٹ بولر عاقب جاوید نے ڈراپ اِن پچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آئیڈیا انتہائی فضول ہے، یہ پچز وہاں استعمال ہوتی ہیں جہاں سردی گرمی میں اسپورٹس ہو، کرکٹ بورڈ میں بیٹھے حکام نااہل ہیں انہیں کام کرنا نہیں آتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔