بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنیکا انکشاف
پی ٹی اے نے آفیشل اکاؤنٹس بلاک کرنے کا معاملہ ٹویٹر کے ساتھ اٹھا دیا
بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارت خانوں کے آفیشل اکاؤنٹس بلاک کرنے کے انکشاف پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے معاملے کو ٹویٹر کے ساتھ اٹھایا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہندوستان کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سفارت خانوں اور دیگر قابل ذکر شخصیات کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کے معاملے پر پی ٹی اے نے یہ معاملہ ٹوئٹر کے ساتھ اٹھایا ہے۔
پی ٹی اے نے پلیٹ فارم پر زور دیا کہ وہ معلومات کے اپنے جانبدارانہ دباو پر نظر ثانی کرے اور ہندوستان میں دیکھنے کے لیے سرکاری پاکستانی اکاؤنٹس کو بحال کرے۔