پاکستان سمیت ایشیا کے دیگرممالک میں امریکی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی

انڈونیشیا اور افغانستان نے "یو ٹیوب" سے اس فلم کو بلاک کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے


AFP September 13, 2012
اسلام آباد میں سفارت کاروں کی سیکیورٹی پر مامور ایک سینئر پولیس افسر خرم رشید نے بتایا کہ سیکیورٹی میں اضافہ امریکی سفارت خانے کو درپیش خطرات کے باعث کیا گیا۔ اے ایف پی/ فائل

پاکستان سمیت ایشیا کے دیگرممالک میں قائم امریکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، یہ قدم اسلام کے خلاف توہین آمیز فلم بنانے پریمن میں احتجاجی ریلیوں اور لیبیا میں امریکی سفارت کاروں کے قتل کے بعد کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں سفارت کاروں کی سیکیورٹی پر مامور ایک سینئر پولیس افسر خرم رشید نے بتایا کہ سیکیورٹی میں اضافہ امریکی سفارت خانے کو درپیش خطرات کے باعث کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی عملہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، لاہور میں بھی امریکی قونصلیٹ کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

امریکا میں اسلام کے خلاف توہین آمیز فلم ریلیز ہونے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

انڈونیشیا اور افغانستان نے "یو ٹیوب" سے اس فلم کو بلاک کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی نے ملک میں کسی بھی ممکنہ ہنگاموں کے پیش نظر اپنا دورہ ناروے ملتوی کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں