21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر عبداللہ خٹک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

عبداللہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تھے

عبد اللہ خٹک غا خان یونیورسٹی کے ’ایم بی بی ایس‘ کے طالبِ علم تھے(فائل فوٹو)

پشاور سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

یوٹیوبر اور بلاگر کے انتقال کی تصدیق ان کے بھائی اور دوستوں کی جانب سے انسٹاگرام پر کی گئی ہے، عبداللہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں خوفناک کار حادثے کا شکار ہوئے تھے۔

عبد اللہ خٹک غا خان یونیورسٹی کے 'ایم بی بی ایس' کے طالبِ علم تھے ان کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ 'اُن کے چھوٹے بھائی عبداللّہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے'۔




اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ 'اُن کے بھائی کی نمازِ جنازہ آج اُن کے آبائی گھر میں ادا کی جائے گی'۔
Load Next Story