2018 کے انتخابات میں پارٹی نے مجھے صوبائی نشست سے ہروایا شاہ محمود قریشی
میری پارٹی نے ہی میرے خلاف سازش کی برملا کہہ رہا ہوں اورخان کو بھی کہا ہے،شاہ محمود
ISLAMABAD:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلی حلقہ 217 کا الیکشن میری پارٹی نے ہی مجھے ہروایا2018 کے الیکشن میں میرے خلاف میری پارٹی نے ہی سازش کی تھی۔
ملتان میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ برملا کہہ رہا ہوں اورخان کو بھی کہا ہے،آج پنجاب کی کیفیت یہ نہ ہوتی اگرشاہ محمود یہاں سے ایم پی اے ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرتمارے سوچنے کا یہ انداز نہیں ہے تو17 جولائی بھی گزرجائے گا اورکوئی فرق نہیں پڑے گا،217 والو جاگو، مجھے کیا فرق پڑا میں تو وزیرخارجہ بن گیا ،تمہیں فرق پڑا،ملتان اورجنوبی پنجاب کو فرق پڑا۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا مت لڑا زین قریشی کو، وائس چیئرمین کا بیٹا ہارگیا توبہت بے عزتی ہوگی ،میں نے کہا نہیں ، کچھ جنگیں ہارجیت کیلئے نہیں لڑی جاتیں۔