ننھے کتے نے عقاب کا حملہ ناکام بنا دیا ویڈیو وائرل

یورکی نسل کے پلے کو ایک بالڈ ایگل نے اٹھالیا لیکن کتا کسی طرح اس کے چنگل سے نکل آیا

یورکی نسل کے ایک آٹھ ماہ کے کتے کو عقاب نے شکار کرلیا تھا لیکن معجزانہ طور پر وہ اس کے چنگل سے آزاد ہوگیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہونے والی ایک ویڈیو میں یورکی قسم کے کتے کے بچے پر اچانک ایک بڑا عقاب حملہ کیا اور اسے گرفت میں لے لیا تاہم ننھا منا کتا کسی طرح اس کی گرفت سے آزاد ہوگیا۔

یہ واقعہ کینیڈا کی ریاست، برٹش کولمبیا کے ایک چھوٹے سے دیہات میٹلاکاٹکلا میں پیش آیا ہے جہاں ایک گھر کے باہر یورکی نسل کا کتا کھیل رہا تھا کہ اس پر ایک بڑے امریکی عقاب بالڈ ایگل نے اچانک حملہ کر دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوکو نامی کتا صرف آٹھ ماہ کا ہے اور اسے عقاب نے اپنے مضبوط پنجوں میں گرفت کیا ہے۔



16 جون کو پیش آنے والے اس واقعے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندے نے کوکو نامی کتے کو قابو کرلیا اور اسے لے کر نیچے گرا ہے تاہم اگلے لمحے وہ ویڈیو کیمرے کے فریم سے باہر چلے جاتے ہیں۔ دوسری سیکیورٹی کیمرے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوکو اس کے چنگل سے آزاد ہوچکا ہے اور بھاگ کر اپنے گھر میں جا گھستا ہے۔


ماہرین کے مطابق بالڈ ایگل بے پناہ قوت رکھتے ہیں اور چھوٹے ممالیوں کو قابو کرکے ان کی دعوت اڑاتے ہیں۔



یہ منظر دروازے کے گھنٹی کے ساتھ لگے کیمرے میں قید ہوگیا جسے دنیا بھر کی عوام نے دم سادھے دیکھا ہے۔ کوکو کتے کے مالک جسٹن ڈیوڈووارڈ نے بتایا کہ یہ نایاب نسل کا کتا ہے جس کی جسامت عموماً چھوٹی ہوتی ہے۔ وہ اپنے شکاری سے آزاد ہوکر یوں دوڑتا ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ تاہم بعد میں اس کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ عقاب کے نوکیلے پنجوں سے اس کے پیٹ پر گہرا زخم آیا ہے۔

کوکو کو فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا جہاں مرہم پٹی کے بعد وہ تندرست ہے۔
Load Next Story