کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم موٹرسائیکل چلانےپرپابندی

انسدادپولیو مہم کے دوران 5ہزار پولیس اہلکاروں کے علاوہ رینجرز بھی تعینات کی گئی ہے۔

انسدادی مہم کے دوران صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی رہے گی۔ فوٹو:فائل

شہر قائد میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے تحت 24 یونین کونسلوں میں5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے گڈاپ ٹاوٴن کی یوسی 4 گجرو، یوسی 5 سنوگل اور یوسی 8 منگھو پیر، گلشن اقبال ٹاؤن کی یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 12 گلزار ہجری اور یوسی 13 صفورا گوٹھ، بلدیہ ٹاوٴن کی یوسی 1 گلشن غازی، یوسی 2 اتحاد ٹاوٴن، یوسی 3 اسلام نگر اور یوسی 4 نال آبادی، اورنگی ٹاؤن کی یوسی 1 مومن آباد، یوسی 2 ہریانہ کالونی اور یوسی 13 بلوچ گوٹھ، سائٹ ٹاوٴن کی یوسی7 بنارس، یوسی 8 قصبہ کالونی اور یوسی 9 اسلامیہ کالونی، بن قاسم ٹاوٴن کی یوسی 2 ریڑھی گوٹھ، یوسی 3 بھینس کالونی اور یوسی 4 قائد آباد، لانڈھی ٹاوٴن کی یوسی 1 مظفر آباد اور یوسی 2 مسلم آباد، صدر ٹاوٴن کی یوسی 9 سول لائن جبکہ گلبرگ ٹاوٴن کی یوسی 8 شفیق محل میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ رضاکاروں کے ساتھ پولیس اور رینجرز اہلکار موجود ہیں۔ جن علاقوں میں اینٹی پولیو ویکسی نیشن کی جارہی ہے وہاں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ شام 6 موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔
Load Next Story