لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی مستقلی سے متعلق اجلاس بغیر نتیجہ ملتوی

اجلاس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طبعیت ناسازی کی وجہ ملتوی کیا گیا

فوٹو فائل

لاہور:
لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس بغیر نتیجہ ملتوی کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ججز کی مستقلی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں منعقد ہوا۔


اجلاس کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشل کمیشن ممبران کو بتایا کہ میری طبعیت ناساز ہے جس کی وجہ سے تمام دستاویزات کا بیٹھ کر جائزہ لینا ممکن نہیں۔

انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کی کہ اجلاس کو بغیر کاروائی ملتوی کیا جائے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس کی کاروائی ملتوی کردی۔

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے تیرہ ججز کی مستقلی پر غور کیا جانا تھا جن میں ایڈیشنل ججز جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد جسٹس صفدر سلیم، جسٹس ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس محمد رضا قریشی جسٹس شان گل اور جسٹس راحیل کامران کو بھی مستقل کرنے پر غور کیا جانا تھا۔
Load Next Story