بجلی بحالی میں تاخیرپرتین افسران معطل
لیسکو ملازم کو محکمانہ فرائض سے غفلت برتنے کی اجازت نہیں،چیف ایگزیکٹیو لیسکو
لیسکو چیف نے بجلی بحالی میں تاخیر کرنے پر ایکسین سمیت تین افسران کو معطل کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکوچوہدری محمد امین نے فتح گڑھ گرڈ اسٹیشن سے بجلی کے ترسیلی نظام کو بروقت بحال نہ کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے مغلپورہ ڈویژن کے ایکسین فیضان قادر،عامر ٹا ؤن سب ڈویژن کے ایس ڈی او عمر نصیراور فتح گڑھ گرڈ اسٹیشن کے ریذیڈنٹ انجینئر نصیر علی کو عہدے سے فوری طور پر معطل کر دیا۔
لیسکو چیف نے کام کے دوران غفلت برتنے پر ایکسین ایس ایس اینڈ ٹی نارتھ،سپریٹنڈنٹ انجینئر جی ایس او اور چیف انجینئر ٹی اینڈ جی کو بھی لیسکو چیف کی جانب سے وارننگ لیٹر جاری کر دیئے گئے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی لیسکو ملازم کو محکمانہ فرائض سے غفلت برتنے کی اجازت نہیں،صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،اس سلسلے میں کوتاہی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
لیسکو چیف نے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہواسے فوری طور پر بحال کیا جائے،لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق ہو، صارفین کی شکایات کو فوری حل کیا جائے،جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو ان علاقوں میں ریلیف دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی ہدایت پر لیسکو کا پورا عملہ بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے،لیسکو ریجن میں لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جا رہی ہے،سسٹم کو درپیش تمام رکاوٹیں ختم کرنے کےلئےلیسکو اپنے ٹارگٹ پر بھرپور طریقے سے کام میں مصروف عمل ہے۔