بلوچستان میں بدترین لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اپوزیشن کا اجلاس سے واک آؤٹ

بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے ہر شہری اور بالخصوص زمیندار پریشان ہیں، اپوزیشن رکن ملک نصیر شاہوانی


ویب ڈیسک June 29, 2022
فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبے میں بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کیا اور زمینداروں کے بجلی کے مسئلے پر ایوان کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر بابر موسیٰ کی صدارت ہوا، جس میں 102 مطالبات زر منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔ مطالبات زر صوبائی وزیر خزانہ سردار عبدالرحمان کھیتران پیش کیے۔

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن رکن ملک نصیر شاہوانی نے کہا کہ صوبے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ہر شخص کو پریشان کر رکھا ہے، بجلی کی بندش کے باعث زمیندار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے قائم مقام اسپیکر سے زمینداروں کے بجلی کے مسئلے پر رولنگ دینے کا مطالبہ کیا اور نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا جس کے بعد اپوزیشن اراکین نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں