پی ٹی آئی دورِ حکومت کے ’بلین ٹری سونامی‘ منصوبے کے آڈٹ کا فیصلہ

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو پروگرام کا اسپیشل آڈٹ کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا


ویب ڈیسک June 29, 2022
—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِ حکومت کے 'بلین ٹری سونامی منصوبے' کا اسپیشل آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو دس ارب درخت پروگرام کا اسپیشل آڈٹ کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں گزشتہ 3 برس کا آڈٹ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔


دستاویزات کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے آڈیٹر جنرل آفس سے کہا گیا کہ 10 ارب درخت پروگرام حکومت پاکستان کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس پر ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی متعلقہ فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔


مراسلے میں مزید کہا گیا کہ 10 ارب درخت کا منصوبہ سال 2023 میں مکمل ہونا ہے لیکن ابھی تک مذکورہ منصوبے کا کوئی آڈٹ نہیں ہوا لہذا آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے درخواست کی جاتی ہے کہ پروگرام کا اسپیشل آڈٹ کرکے رپورٹ متعلقہ وزارت کو فراہم کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |