ہندو درزی کے قتل کو پاکستان سے جوڑنے کی بھارتی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں دفترخارجہ

اس قسم کے مذموم اقدامات کے ذریعے نہ تو بھارت میں اور نہ دنیا بھر میں عوام گمراہ ہوں گے، ترجمان دفتر خارجہ

فوٹو : فائل







پاکستان نے بھارت کی جانب سے اُن بیانات کو مسترد کر دیا ہے جن کا مقصد بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں قتل کے ایک مقدمے میں ملوث افراد کا تعلق پاکستان میں ایک تنظیم سے جوڑنا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بھارتی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے الزامات بی جے پی ، آر ایس ایس ہندوتوا کی پشت پناہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے بھارت کے اندرونی مسائل میں پاکستان کو بدنام کر کے بھارت کو بری الذمہ قرار دینا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مذموم اقدامات کے ذریعے نہ تو بھارت میں اور نہ دنیا بھر میں عوام گمراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ بھارت میں مبینہ طورپرگستاخانہ بیانات کے ردعمل میں ہندو درزی کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے قتل کرنے والے دونوں افراد کوگرفتارکرلیا ہے۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا نے دونوں بھارتی شہریوں کے حوالے سے کہا کہ ان کا تعلق پاکستان میں ایک مذہبی جماعت سے ہے۔

 






Load Next Story