روس سے تیل خریدنے کے لیے وزارت توانائی کا ریفائنریزکوخط
روس سے تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کیا ہو گا، تیل درآمد کرنے کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا ہوں گے؟ خط
ISLAMABAD:
روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے پر اہم پیشرفت، وزارت توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلیے ریفائنریز کو خط لکھ دیا اور تجاویز طلب کر لیں۔
پاکستان کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ آئل ریفائنریز اس معاملے پر اپنی تجاویز حکومت کو بھیجیں، روس سے تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کیا ہو گا، تیل درآمد کرنے کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا ہوں گے؟ کیا روس سے تیل خریدنے سے عرب ممالک کے ساتھ معاہدے تو متاثر نہیں ہو نگے؟
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا ان کی حکومت روس سے سستا خریدنا چاہتی تھی لیکن موجودہ حکومت امریکا کے دباؤ کی وجہ سے روس سے تیل نہیں خرید رہی، یوکرین جنگ کے باعث روس پر عائد پابند یوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ممالک میں بھارت شامل ہے، وہ روس سے صرف30ڈالر بیرل کے حساب سے6لاکھ بیرل یومیہ خرید رہا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمت100ڈالر فی بیرل سے زائد ہے۔