ٹیکس چوری سیمنٹ سیکٹر میں ٹریکنگ سسٹم لازمی قرار بغیر اسٹیمپ فروخت پر پابندی
بغیر ٹیکس اسٹیمپ فیکٹریوں،مینوفیکچرنگ پلانٹ، پروڈکشن سائٹ اور امپورٹ اسٹیشن سے سیمنٹ باہر نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی
وفاقی حکومت نے سیمنٹ سیکٹر میں ٹیکس چوری روکنے کیلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو لازمی قرار دیدیا۔
ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر سیمنٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ٹیکس اسٹیمپ کے بغیر سیمنٹ فیکٹریوں،مینوفیکچرنگ پلانٹ، پروڈکشن سائٹ اور امپورٹ اسٹیشن سے سیمنٹ باہر نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ایف بی آر کی لائسنس یافتہ کمپنی میسز اے جے سی ایل، مٹاس اتھینٹکس کنسورشیئم کی جانب سے سیمنٹ سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نصب کیے جائیں گے ،یکم اکتوبر سے سیمنٹ سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مکمل طور پر نافذ العمل ہوجائے گا، ٹیکس سٹمپ اور یونیق شناختی مارکنگ کے بغیر سیمنٹ کی کوئی بغیر سیمنٹ فیکٹریوں، مینوفیکچرنگ پلانٹ سے باہر نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔