یاسمین راشد سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

پراسکیوشن کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا ۔ ایف آئی آر میں ایک بھی ناقابل ضمانت دفعہ ثابت نہیں ہوتی، وکیل

پولیس نے سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، درخواست (فوٹو فائل)

سیشن عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

تحریک انصاف کے 10 رہنماؤں کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں درج مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے کی۔ا س موقع پر پی ٹی آئی رہنما ضمانتوں کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔


برہان معظم ملک ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسلام پورہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا اور جھوٹے گواہ و جعلی برآمدگیاں ڈالنے کی کوشش کی جب کہ ایف آئی آر کے متن اور تفتیش میں سے ایک بھی ناقابل ضمانت دفعہ ثابت نہیں ہوتی۔ عدالت تمام پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرے۔

پراسکیوشن اور پولیس نے عدالت میں دوران سماعت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلام اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد ، محمود الرشید، یاسر گیلانی، شیخ امتیاز، اکرم عثمان ، عندلیب عباس، جمشید چیمہ، حماد اظہر اور اعجاز چودھری کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
Load Next Story