عراقی شہر حلہ میں خودکش حملہ 34 افراد ہلاک 167 زخمی

خودکش حملہ حلہ کے شمال کی داخلی چیک پوسٹ پر ہوا، ہلاک ہونیوالوں میں 5 پولیس اہلکار، 2خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں۔


AFP March 09, 2014
ہلاک ہونے والوں میں ہماری دو ملازمین بھی شامل ہیں، عراقی سرکاری ٹی وی۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI:

عراقی دارلحکومت بغداد کے قریبی شہر حلہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔


غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ بغداد کے جنوب میں واقع صوبہ بابل کے مرکزی شہر حلہ کے شمال کی داخلی چیک پوسٹ پر ہوا جہاں ایک خودکش بمبار نے علی الصبح باردو سے بھری منی بس ٹکرا دی، دھماکے کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک اور 167 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 5 پولیس اہلکار، 2 خواتین اور 5 بچے بھی شامل ہیں جب کہ عراق کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اس کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔


حملے کے ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد چیک پوسٹ اور قریب میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی جب کہ دھماکے کی شدت کی وجہ متعدد گاڑیوں کے دروازے بھی جام ہوگئے جس کی وجہ سے لوگ گاڑیوں سے نہیں نکل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں