متاثرین تھرکی امداد کےلیے وزیراعظم نے ہیلی کاپٹر فراہم کردیا

مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیں گے،ترجمان وزیراعظم


ویب ڈیسک March 09, 2014
وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو متاثرین تھر کی مدد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نے تھرپارکر کے متاثرین تک فوری امدادی سامان پہنچانے کیلئے ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر فراہم کر دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو متاثرین تھر کی مدد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف نے متاثرین تک فوری امدادی سامان کی رسائی کے لیے ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹر بھی فراہم کردیا ہے۔وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مصیبت زدہ بھائیوں کا بھرپور ساتھ دیں گےجبکہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ بھی سندھ میں پی ڈی ایم اے سے رابطے میں ہے اور وزیراعظم کو لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دی جا رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں